ترک صدر اردوان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے آواز نکال کر فراڈ کرنیوالا نوجوان گرفتار

استنبول(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے آواز نکال کر فراڈ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار نوسرباز نے مختلف غیر ملکی شہریوں اور ترکیہ کے کاروباری افراد کو ترک صدر کی آواز میں فونز کالز کے ذریعے جال میں پھنسایا۔
ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے بتایا کہ ملزم نے صدر رجب طیب اردوان کی آواز کی نقل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا۔
ملزم ترک صدر رجب طیب اردوان کی آواز نکال کر ترکیہ کی مختلف کمپنیوں اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کو بھی دھوکا دے رہا تھا۔
مجرم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More