ورلڈ چمپئین شپ آف لیجنڈز؛ پاکستانی ٹیم آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) ورلڈ چمپئین شپ آف لیجنڈز میں قومی ٹیم آج اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے مد مقابل آئے گی ۔ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
قومی لیجنڈز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 4 میچز میں 4 فتوحات کیساتھ ناقابل شکست ہے۔
آسٹریلیا کی 4 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 4 میچز میں 2 کامیابیوں کے ہمراہ تیسری جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 4 اور 3 میچز میں ایک ایک فتح کے ساتھ 2، 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
سیمی فائنل میچ 12 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
پہلی پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم نارتھمپٹن- شام 5 بجے
دوسری پوزیشن والی ٹیم بمقابلہ تیسری پوزیشن والی ٹیم نارتھمپٹن- رات 9 بجے
یاد رہے کہ اگر پہلے میچ کے دوران اگر خراب موسم کھیل کے آڑے آیا تو تو دوسرا سیمی فائنل تاخیر سے شروع ہوگا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل 13جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More