نارتھمپٹن (پاک ترک نیوز ) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 199رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق نارتھمپٹن میں جاری پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز لیجنڈز کیخلاف مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے ۔
پہے بیٹنگ کرتےہوئے پاکستان کوپہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے ۔ دوسری وکٹ 10کے سکور پر گری جب صہیب مقصود بھی ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔شعیب ملک بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینو بیسٹ نے دو جبکہ جروم ٹیلر نے ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔یونس خان اور کامران اکمل کریزنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کا آگے بڑھایا ۔کامران اکمل 84رنزکے مجموعی سکورپر 46رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔شاہد آفریدی ایک جبکہ مصباح الحق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ یونس خان 65رنز کر آئوٹ ہوئے ۔ سہیل تنویر 33رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے ۔ عامر یامین نے 40رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایڈورڈ نے 3،سلیمان بین نے دو جبکہ جیروم ٹیلر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا سیمی فائنل آج رات ساڑھے آٹھ بجے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔