لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے اور 15نومبر سے سیمی فائنل کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔ورلڈ کپ ابھی فائنل سمیت تین میچز باقی تاہم آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوران کئی ایسے ریکارڈز بھی بنے ہیں جو اس سے قبل ورلڈ کپ میں دیکھنے کو نہیں ملے ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوران آسٹریلیا کے کلین میکسویل پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں ڈبل سنچری سکور کی ۔انہوں نے یہ ریکارڈ افغانستان کیخلاف میچ کے دوران حاصل کیا وہ ہدف کے تعاقب میں ڈبل سنچری کرنیوالے پہلے باز ہیں۔
اینجلو میتھیو بھی ایک روزہ کرکٹ میں ٹائم آئوٹ ہونیوالے پہلے بلے باز قرار پائے ۔میتھیوز بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بغیر کوئی گیند کھیلے آئوٹ قرار دیئے گئے تھے ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوران سب سے زیادہ چھکے لگنے کا ریکارڈ بھی بن گیا ۔ ورلڈ کپ 2023کے دوران 592بار گیند کو بائونڈری سے باہر پھینکا گیا جبکہ اس سے قبل 2015کے ورلڈ کپ کے دوران 463چھکوں لگائے گئے تھے ۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ایک اننگز میں سب سے زیادہ چوکے لگائے جن کی تعداد 46ہے ۔اس ورلڈ کپ میں ابھی تک 2109چوکے بھی لگائے جا چکے ہیں ۔