دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف مشکلات کا شکار ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر دھرم شالہ میں ورلڈ کپ 2023کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
افغانستان کی ٹیم اچھا آغاز فراہم نہ کر سکی اور اس کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں ۔35اوورز میں افغان ٹیم کے 8کھلاڑی 156رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔
رحمان اللہ گرباز نے 47،ابراہیم زردان نے 22جبکہ رحمت شاہ اور حشمت اللہ نے 18،18رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین جبکہ مہدی نے 2اور تسکین اور مستفیض الرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جا رہے ہیں دوسرے میچ میں سری لنکا اور سائوتھ افریقہ مد مقابل آئیں گے ۔