پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 306رنز بنائے ۔
توحید نے 74،نجم الحسن نے 45رنز سکور کئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور زمپا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 307رنز کاہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 44.4اوورز میں حاصل کرلیا ۔
مچل مارش نے 177،سٹیوسمتھ 63جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 53رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا پہلے ہی سیمی فائنل میںجگہ پکی کر چکا ہے ۔