ورلڈ کپ : انگلینڈ کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 25ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں ورلڈ کپ 2023کے 25ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں اب تک چار میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہیں جبکہ تین تین میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔
گزشتہ روز کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدر لینڈز کو 309رنز کے بڑے مارجن سےشکست دی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More