ورلڈ کپ :انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

کولکتہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
انگلش کپتان جوش بٹلر کا ٹاس کا موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ۔ٹاس ہمارےہاتھ میں نہیں ہے ۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔حسن علی کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ میںعبداللہ شفیق، فخر زمان،بابراعظم ،محمد رضوان ،سعود شکیل ، افتخار احمد ،شاداب خان،آغا سلمان ،محمد وسیم جونیئر ،شاہین آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں ۔۔
انگلش سکواڈ میں جونی بیرسٹو،ڈیوڈ ملان ،جوئے روٹ، بین سٹوکس ،ہیری بروک، جوش بٹلر، معین علی ، کرس ووکس ،ڈیوڈ ویلے، اتھکسن اور عادل رشید شامل ہیں ۔
کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے قومی ٹیم 4 میچز میں فاتح رہی اور 4 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلش ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
شاہین پوائنٹس ٹیبل پر8 پوائنٹس کیساتھ 5ویں جبکہ انگلینڈ4 پوائنٹس کیساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔
ورلڈ کپ کے میچز میں قومی ٹیم کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 10 بار مدمقابل آئیں، 5 میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں جیت انگلش شیروں کے نام رہی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More