ورلڈ کپ : انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 338رنز کا ہدف

کولکتہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 338رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
بھارت کے شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔
میچ کے آغاز پر انگلش اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 82 رنز پر انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی، انگلینڈ کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ ملان 39 گیندوں پر 31 رنز بنا کر محمد افتخار کی گیند پررضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے ۔بین سٹوکس نے 84،جو ئے روٹ نے 60،جونی بیرسٹو نے 59رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے تین جبکہ محمدوسیم جونیئر اور شاہین آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے قومی ٹیم 4 میچز میں فاتح رہی اور 4 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلش ٹیم 8 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور 6 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
شاہین پوائنٹس ٹیبل پر8 پوائنٹس کیساتھ 5ویں جبکہ انگلینڈ4 پوائنٹس کیساتھ 7ویں نمبر پر ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More