دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 365رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر دھرم شالہ میں جاری ورلڈ کپ 2023کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
انگلینڈ نے مقرہ پچاس اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 364رنز بنائے ۔
ڈیوڈ میلان نے 140،جوئے روٹ نے 82جبکہ جونی بیرسٹو نے 52رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی نے چار جبکہ شرف الاسلام نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔