ورلڈکپ؛ پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے 26ویں میچ میں پاکستان کی آدھی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف پویلین لوٹ گئی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 28 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنالیے۔
اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، افتخار احمد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 2،2 جبکہ جیرالڈ کوٹزی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہنچان بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More