ورلڈ کپ :بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں آج مد مقابل

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج میدان سجے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
بھارت ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے 9میں سے 5میچز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔
دوسری جانب اب تک بھارت اب تک پلے آف مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہاہے ۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیرپچ کو ہی تبدیل کردیا ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔ ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ 7 نمبر پچ پر میچ شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More