ورلڈ کپ : بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 358رنز کا ہدف دیدیا

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 358رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈ ے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 357رنز بنا ئے ۔
بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 92،ویرات کوہلی نے 88،شیریاس ایئر نے 82رنز بنائے ۔
سری لنکا کی جانب سے مدوشنکا نے 5،چامیرا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More