ورلڈ کپ :بھارت کوسری لنکا کا چیلنج درپیش

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ممبئی کے وانکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں آج 33ویں میچ میں بھارت کا مقابلہ سر ی لنکا سے ہو گا۔
بھارت نے اب تک ایونٹ میں 6میچز کھیلے ہیں اور اب تک ناقابل شکست ہے ۔سری لنکا نے بھی 6میچز کھیلے ہیں تاہم اسے صرف دو میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More