ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں بارش کا امکان ہے، کوشش کریں ابتدا میں بالرز فائدہ اٹھا سکیں۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف43.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر339رنز بنا لئے ۔مارک چمپمین 38جبکہ فلپس 13رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 69 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More