حیدر آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں پاکستان اپنا دوسرا میچ سری لنکا کیخلاف کل کھیلے گا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے مقابلے جاری ہیں ۔ میگا ایونٹ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے ۔بنگلہ دیش کا مقابلہ دفاعی چیمئپن انگلینڈ سے ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دن دس بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔
انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ بھارتی شہر دھرم شالہ میں ہوگا جبکہ پاکستان اور سری لنکا حیدر آباد میں ٹکرائیں گے ۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈ ز کو 81رنز سے شکست دی تھی ۔سری لنکا کو ایونٹ میں سائوتھ افریقہ کے ساتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے افغانستان کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں زیر کیا تھا ۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپنے پہلے اور ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت تک نیوزی لینڈ پہلے ،سائوتھ افریقہ دوسرے ،پاکستان تیسرے ،بنگلہ دیش چوتھے جبکہ انڈیا اپنا پہلا پہلا میچ جیت کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔
آسٹریلیا ،افغانستان ،نیدر لینڈ ، سری لنکا بالترتیب چھٹے ، ساتویں ،آٹھویں اور نویں نمبر پر جبکہ دفاعی چیمئپن انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔
دوسری جانب ایونٹ میں آج ایک یہ میچ کھیلا جائے گا ۔نیوزی لینڈ کا مقابلہ نیدر لینڈز سے ہو گا۔