ورلڈ کپ سیمی فائنل :بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
کیویز کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ سورماؤں کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔
بھارت نے میگا ایونٹ کے تمام میچز میں اب تک کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کیوی ٹیم نے 9میں سے 5میچز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023کے دوسرے سیمی فائنل میں کل آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ ایڈن گارڈنز میں مد مقابل ہوں گے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیمی فائنل والے دن کولکتہ طوفان اور بارش کی زد میں ہوگا جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More