نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش میں آج جوڑ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ کپ2023کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہے ۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 1بجکر 30منٹ پر میدان میں اتریں گی۔
سری لنکا نے ورلڈ کپ 2023میں اب تک 7میچز کھیلے ہیں جس میں پانچ میں شکست ہوئی جبکہ دو میچ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھی میگا ایونٹ میں 7میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ باقی 6میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔