ورلڈ کپ: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم سائوتھ افریقہ سے اپنے پہلے میچ میں ہار گئی تھی ۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کھیل رہا اور اس کا تیسرا اور میگا ایونٹ کا ہائی وولٹیج میچ 14اکتوبرکو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
دوسری آج ورلڈ کپ میں پہلا میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دھرم شالہ میں جاری ہے ۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
انگلینڈ نے40اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر299رنز بنالئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More