ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنالیےتاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا ہے۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ اوپنر فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 153 کی پارنٹرشپ قائم کرلی ہے، دونوں بالترتیب 106 اور 46 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 400 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔
کیوی اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 68 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناسکے۔ مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3 حارث رؤف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More