نوجوان سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں ،مریم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہاہے کہ نوجوان سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے لاہور میں منعقدہ سوشل میڈیا ٹیم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے، نوجوان حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیں اور جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں۔ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوان سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا ، ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا، نوجوان معاشرے میں تحمل، اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں، مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز تکلم اپنائیں۔
انہوں نےکہا کہسابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سائبر سپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں ، اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں، آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں ، آپ پر فخر ہے۔
سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ قائد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں ، معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوں کو بڑھانا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کے جذبے کی تعریف کی اور نوجوانوں کو کیوآرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More