یونان ٹرین حادثہ،32افراد ہلاک 85زخمی ہوگئے

ایتھنز(پاک ترک نیوز)
یونان میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ دیگر 85 افراد زخمی ہیں۔
یونانی فائر سروس کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ معلومات میں بتایاگیا ہے کہ یونان کے شہر لاریسا کے قریب پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعہ میں اس وقت تک 32 مرنے والے مسافروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔جبکہ 85 مسافروں کو زخمی حالت میںنکالا جا چکا ہے۔
اسی حوالے سے ٹرین سروس چلانے والے ادارے ہلینک ٹرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے وقت تقریباً 350 افراد مسافر ٹرین میں سوار تھے۔ ان میں سے 270 زخمی نہیں ہوئے تھے اور انہیں جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ ریلوے لائن کو کلئیر کرنے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔

زخمی ہونیوالوں میں سے 53افراد کو ہسپتال داخل کرلیا گیا جبکہ باقی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھرروانہ کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More