یونس خان نے بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو قیادت سونپنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کی جگہ قیادت فخر زمان کو سونپنے کا مشورہ دیدیا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سابق کپتان یونس خان نے بابراعظم کی جگہ قومی بیٹر فخر زمان کو کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا ۔
پاکستان امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان گروپ اے کا ایک اہم میچ بغیر گیند پھینکے ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیا۔
گرین شرٹس نے اپنی T20 ورلڈ کپ 2024 کی مہم کا تباہ کن آغاز کیا تھا کیونکہ انہیں سپر اوور میں امریکہ کے خلاف شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا ۔
اس کے بعد پاکستان نے 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف چھ وکٹوں سے مایوس کن شکست کھائی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More