یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ ن کے سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے 18، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی ف کے 3 نومنتخب سینٹرز نے حلف اٹھایا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور آزاد سینٹر حلف اٹھایا جبکہ فیصل واوڈا نے حلف نہیں اٹھایا۔
نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس ہوا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے نو منتخب اراکین سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔
پریذائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اجلاس ساڑھے 12 بجے طلب کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More