ژوب :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More