صیہونی میزائل حملہ ،دمشق ائرپورٹ پھر بند ہو گیا

دمشق (پاک ترک نیوز)
اسرائیلیمیزائل حملوں کے نتیجے میں ایک ماہ تک بند رہنے والے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پھر سے ناقابل استعمال بنا دیا ہے۔
شام کے سرکاری خبر رساںادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے اتوار کی سہ پہر دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے ایک نیا حملہ کیا۔ جس نےاسے دوبارہناقابل استعمال بنا دیا ہے۔اس فضائی حملے میںرن وے کو نشانہ بنایا۔جو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 50 منٹ پرمقبوضہ شامی گولان کی سمت سے میزائلوں سےکیا گیاتھا۔اس حملے میںدمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور دمشق کے دیہی علاقوں میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعد شام کے دارالحکومت میں آنے والی پروازوں کا رخ لاذقیہ اور حلب کے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
دریں اثنا شامی دارالحکومت میں دو ٹکٹنگ دفاتر نےگذشتہ روز دمشق سے پروازیں دوبارہ شروع ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اور مقامی میڈیا نے بھیاسکی تصدیق کردی ہے۔ تاہم سرکاری طورپر ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیاہے۔
اسرائیل نے 2011 سے اپنے شمالی پڑوسی پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔ جس میں ایران کی حمایت یافتہ فورسز اور لبنانی حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔جبکہ گذشتہ ماہ12 اکتوبر اور 22 اکتوبر کو دمشق کے ہوائی اڈے اور شمال میں حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں نے دونوں سہولیات کو بند کر دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More