یاسین ملک نے 12روز بعد بھوک ہڑتال ختم کردی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روزبعد بھوک ہڑتال ختم کردی۔یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےبھوک ہڑتال ختم کرنے کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روزبعد بھوک ہڑتال ختم کردی۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےبھوک ہڑتال ختم کرنے کی تصدیق کی۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یاسین ملک کے حق میں آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ میرے شوہر، عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 دن کے بعد تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما نے بھوک ہڑتال اس وقت ختم کی جب ان کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچائے گئے۔حریت رہنما کو قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس پر انہوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک نے جھوٹے مقدمے میں سزا پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔گزشتہ دنوں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More