امریکا میں ذیابیطس سے سالانہ اموات ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکہ میں 2021 میں بھی ذیابیطس سے ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کی اموات کے بعد یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب اس مرض سے اتنی بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جسکے نتیجے میں مختلف گروپوں کی جانب سے حکومت پر ایڈز کی طرح ذیابیطس کی روک تھام کے لئے بھی متحرک پروگرام کے اجرا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
امریکہ میں ذیابیطس کے پھیلاو کےنئے اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایک ماہر پینل کانگریس پر زور دے رہا ہے کہ وہ ذیابیطس کی دیکھ بھال اور روک تھام کا جائزہ لے۔ اس ماہ کے اوائل میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ذیابیطس کی وبا کو روکنے کے لیے پالیسیوں میں وسیع تر تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
2019 میں، ذیابیطس امریکہ میں موت کی ساتویں بڑی وجہ تھی اور اس نے 87,000 سے زیادہ جانیں لیں ۔جبکہ کووڈ ۔19 کےوبائی مرض کی زد میں آنے پر ذیابیطس کا مریض بہت سے زیادہ خطرے میں پڑ جاتا ہے، جس سے دیکھ بھال تک رسائی میں نئی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔
دریں اثنا امراض کی روک تھام کےسینٹرز کے مرتب کیے گئے ذیابیطس سے متعلق اموات کے حوالے سے اعدادوشمار کے مطابق 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 17فیصد اور 2021 میں 15فیصد اضافہ ہوا۔