براؤزنگ زمرہ

صحت

بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کی بدولت دنیا بھر میں بدنام

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کی فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری ادویات کی بدولت دنیا بھر میں بدنام ہیں۔ 18 دسمبر 2022 کو ازبکستان میں 18 بچے زہریلی بھارتی دوائی کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اکتوبر 2022 میں ہی انڈونیشیا نے 99 بچوں کی اموات کے بعد بھارت سے ہر قسم کی ادویات کی درامدات پر پابندی عائد کردی تھی ۔ گزشتہ نعد اکتوبر میں افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی تیار کردہ کھانسی کے سیرپ نے 69بچوں کی جان لے لی ۔‏ Reuters کے مطابق بھارتی دواساز کمپنیوں نے بچوں کی اموات چھپانے کے لئے 60 ہزار ڈالرز کی…

بھارت میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا ،ایک ہی روز میں 10ہزار نئے کیسز رپورٹ

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارت میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے کیلئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 30 فیصد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت میں آج رپورٹ کیسز کی تعداد 10 ہزار 158 ہے جبکہ گزشتہ روز 7 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ بھارت میں فعال کوویڈ-19 کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 4.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان میں کووڈ مسلسل…

جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش کا ریکارڈ توڑ دیا

سیئول (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جنوبی کوریا نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے کم شرح پیدائش کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بدھ کو شماریات کوریا کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فی جنوبی کوریائی خاتون اپنی تولیدی زندگی کے دوران متوقع بچوں کی اوسط تعداد 2022یں 0.78 تک گر گئی، جو ایک سال پہلے 0.81تھی۔ یہ اعداد و شمار اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے ممالک میں سب سے کم ہے، جس کی اوسط شرح 2020میں…

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ19کی بین الاقوامی تشویش کا باعث حیثیت میں تین ماہ کا اضافہ کر دیا

جنیوا(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ۔19 کی جنوری2020سے نافذ العمل بین الاقوامی صحت عامہ کی باعث تشویش ہنگامی حیثیت کومزید تین ماہ کے لئے بڑھا دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے جاری کووڈ۔19 وبائی مرض کے بارے میں کمیٹی کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وبائی مرض بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا عمل جاری رکھے گا۔ چنانچہ ڈبلیو ایچ او کے…

چین میں پایا جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چین میں پایا جانے والا کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان پہنچ گیا ۔محکمہ صحت کے حکام نے نئے ایکس بی بی ویرینٹ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ جینوم سیکونسنگ سے ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے، ابھی تک پاکستان میں بی ایف 7 ویرینٹ کی تصدیق نہیں ہوئی جو تیزی سے پھیلتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوت مدافعت بہت بہتر ہے،…

چین میں کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر کئی مظاہرین گرفتار

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بیجنگ اور شنگھائی میں سیکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شنگھائی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ چین میں کورونا لاک ڈاؤن، طویل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ چین میں گزشتہ چار روز سے کورونا کے یومیہ ریکارڈ کیسز…

عرب امارات میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں

ابو ظہبی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے آج پیر کی صبح چھ بجے سے کورونا کی تمام باقی مانندہ پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو کہا تھاکہ ایپ اور ماسک سے متعلق تمام پابندیاں بھی ختم کی جارہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اور پابندیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔اب ماسک کا استعمال ہر جگہ اختیاری ہے…

چین میں کورونا وائرس کی سانس کےذریعے لی جانے والی ویکسین کی تیاری اور استعمال شروع

شنگھائی (پاک ترک نیوز) چین میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کے لئے سانس لینے کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی ویکسین کا استعمال شرو ع کر دیا گیا ہے۔ جسے چینی دوا ساز کمپنی کین سینو بائیولوجکس نےتیار کیا ہے مشرقی چین کے شہر شنگھائی کی میونسپلٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر میں بوسٹر ڈوز کے طور پر سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والےکووڈ۔ 19 کی ویکسین کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ چینی کمپنی کین سینو بایولوجکس کے ذریعہ تیار کردہ، ایروسولائزڈ اڈینو وائرس ٹائپ 5 ویکٹر پر مبنی کووڈ۔ 19 ویکسین (Ad5-nCoV)…

کورونا سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے،مثبت کیسز کی شرح 1.92ریکارڈ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 2مریض دم توڑ گئے جبکہ مثبت کیسز کیشرح 1.92فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، وبا سےمزید2 مریض دم توڑ گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.92فیصد ہو گئی ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 286 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔116 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے ،392نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر سے مزید 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیرہ ہزار آٹھ سو بائیس ٹیسٹ کئے گئے، تین سو بانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ایک سو چھپن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق صدر اور کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1552563714381021184 تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔آصف زرداری میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اورانہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق…

دنیا بھر میں چاکلیٹس کا استعمال کم ہونے لگا

نیویارک (پاک ترک نیوز) امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں صارفین نے چاکلیٹ کا استعمال نمایاں طور پر کم کر دیا ہے۔جس کی بنیادی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیاکی سب سے بڑی  اور مقبول کمپنیوں نیسلے اور ہرشے کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران صارفین کی جانب سے ان کمپنیوں کے تیار کردہ مختلف برانڈز کے چاکلیٹس کی فروخت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق چاکلیٹس کی فروخت میں کمی کی شرح بڑھتے بڑھتے اب 3فیصد تک پہنچ کی ہے ۔ اور اس کا…

کوروناکی ایک اور نئی قسم بی اے 2.75سامنے آ گئی۔امریکہ ،برطانیہ اور بھارت سمیت دس ملکوں میں کیس رپورٹ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ ، برطانیہ اور بھارت سمیت10ملکوں میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے جس نے سائنسدانوں کو پریشان کر دیا ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق امریکہاور دیگر ممالک کے بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں اومی کرون کی نئی قسم بی اے 2.75 رپورٹ ہوئی ہے اور یہ وائرس تیزی سے پھیلتا دکھائی دے رہا ہے۔ متعدی امراض کےامریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم بھارت اس وائرس کے پھیلنے کی شرح سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں…

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سے قبل سری لنکن ٹیم کو دھچکا ،3کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

کولمبو( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو دھچکا، تین سری لنکن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل کا شکار ہو گئی ۔ سری لنکن ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔کھلاڑیوں میں دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے شامل ہیں۔ کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز…

کورونا بے قابو ،4افراد جاں بحق شرح 4فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)ملک میں کورونا بے قابو ہونا شروع ہو گیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے 4مریض جاں بحق جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وبا سے چارافراد انتقال کرگئےجبکہ126 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس مختلف شکلوں میں پھر سر اٹھا رہاہے ، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(پاک ترک نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبرئیس نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس نے مختلف شکلوں میں پھر سر اٹھا لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے جنیوا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں اس کا انکشاف کیا کہ مختلف حالتوں میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کے 6 میں سے 3 خطوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔110ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جو وائرس کی بی اے فور اور بی اے فائیو مختلف شکلوں سے چل…

حکومت کا صحت کے بجٹ کو نصف کرنے کا فیصلہ

مونیٹرنگ(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت مالی طور پر اس قدر تنگ ہےکہ صحت کیلئے آئیندہ برس نصف فنڈنگ ہی فراہم کرسکتی ہے۔ PSDPکی دستاویزات کے مطابق صحت کی وزارت کو صرف 14ارب ملیں گے جو کہ گزشتہ برس 21ارب تھے۔اسکی وجہ آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کردہ سخت شرائط ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ممالک کو جی ڈی پی کا 6فیصد عوامی صحت پر خرچ کرنا ہوتا ہے تاہم یہ رقم اس سے بہت ہی کم ہے۔

مونکی پوکس کی بیماری لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتی:یورپی یونین ہیلتھ ایجنسی

برسلز(پاک ترک نیوز) یورپی یونین ہیلتھ ایجنسی نے کہا ہےکہ مونکی پوکس کی بیماری لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتی۔اسکی انسان سے انسان میں منتقلی کسی متاثرہ شخص کی جلد کے زخموں سے متعدی مواد کے قریبی رابطے سے ہوتی ہے، طویل رابطے میں سانس کی بوندوں کے ذریعے، اور فومائٹس کے ذریعے ہوتی ہے۔ یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی( نےمختلف ممالک میں مونکی پوکس بیماری کے پھیلنے کے بعد خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میںبتایا ہے کہ یورپ میں مونکی پوکس کے زیادہ تر مریض ہم جنس…

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ٹوئٹر پر کورونا کے بارے میں بتاتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ معمولی علامات ہیں، لیکن خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ویکسین لگائی جا چکی ہے اورمجھے ٹیسٹنگ اور بہترین طبی دیکھ بھال کی سہولت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ہم میں سے کسی کو دوبارہ وبائی مرض سے نمٹنا نہ پڑے۔…

پاکستان میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا ۔بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آنے پر قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔ قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More