جنیوا (پاک ترک نیوز)
صحت کے تحفظ اور آب و ہوا کے بحران کو کم کرنے کے لیے ایک فوری کال عالمی یوم صحت کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی۔
صحت کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کے روز جاری ہونے والی اپنی کال ٹو ایکشن میں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آب و ہوا کا بحران صحت کا بحران ہے۔ اور اسکی بنیادی وجہ توانائی کے حصول اور صنعتی و زرعی پیداوار کے لئے ایسے ذرائع کا انتخاب ہے جو ہمارے سیارے کو مارنے اور لوگوں کو مارنے کا موجب ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل گرم ہونے والی دنیا میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔اور انتہائی موسمی واقعات، حیاتیاتی تنوع میں کمی، زمینی انحطاط اور پانی کی کمی، لوگوں کو بے گھر کر رہے ہیں اور صحت کو متاثر کر رہے ہیں، جب کہ دنیا کے گہرے سمندروں اور بلند ترین پہاڑوں کی تہہ میں پائے جانے والے آلودگی اور پلاسٹک تیزی سے خوراک کی زنجیروں اور خون کے بہاؤ میں اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔
مزید برآں، ایسے نظام جو انتہائی پراسیس شدہ، غیر صحت بخش خوراک اور مشروبات تیار کرتے ہیں، موٹاپے کو بڑھا رہے ہیں، کینسر اور دل کی بیماری میں اضافہ کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا ایک تہائی حصہ پیدا کر رہے ہیں۔نتیجتاً صحت کا یہ سماجی بحران لوگوں کی انکی صحت اور زندگی پر قابو پانے کی صلاحیت سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔
ایجنسی نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ دنیا کے تمام لوگوں کو زندگی بچانے اور زندگی بڑھانے والے آلات، نظام، پالیسیوں اور ماحول تک رسائی حاصل ہو۔کیونکہ کووڈ19جیسی وبائی مرض سے بچنے اور سبز بحالی کے لیے ڈبلیو ایچ او کا منشور فطرت کی حفاظت کو انسانی صحت کا بنیادی ذریعہ قرار دیتا ہے۔