سانس کے ذریعے دی جانیوالی کوڈو ویکسین بہت زیاد موثر قرار

اوٹاوہ (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں جاری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سانس کے ذریعے دی جانیوالی کووڈو ویکسین بہت زیادہ موثر ہوتی ہے ۔سانس کے ذریعے دی جانے والی کورونا وائرس اور اس کی متعدد اقسام کے خلاف طویل المیعاد تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کینیڈا کی میکماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں براہ راست نظام تنفس تک ویکسین پہنچانے کے مدافعتی میکنزمز پر روشنی ڈالی گئی۔محققین کے مطابق چونکہ سانس کے ذریعے جسم کا حصہ بنائی جانے والی ویکسینز کے لئے پھیپھڑوں اور سانس کی اوپری نالی کو ہدف بنایا جاتا ہے جہاں سے نظام تنفس کے وائرسز سب سے پہلے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ زیادہ ٹھوس مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتی ہیں۔
اس ویکسین کے پہلے مرحلے کے کلینکل ٹرائل پر ابھی کام جاری ہے جس میں ایسے صحت مند بالغ افراد میں نئی قسم کی ویکسین کے اثرات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جو پہلے ہی کووڈ ایم آر این اے ویکسینز کی 2 خوراکیں استعمال کرچکے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ ہم نے کافی برس قبل دریافت کیا تھا کہ پھیپھڑوں کو ویکسین پہنچانے سے نظام تنفس کو ٹھوس اور دیرپا تحفظ ملتا ہے جو انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی ویکسین میں نظر نہیں آتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More