سردیوں کی شدت سے محفوظ رہنے کیلئے پھل اور سبزیاں استعمال کریں

کراچی(پاک ترک نیوز) سردی کے ساتھ کئی بیماریاں بھی سر اٹھانے لگتی ہیں تاہم اگر ہم روزانہ کی بنیاد پر پھلوں کا استعمال کریں تو ان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔
سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کو سن ہونے سے بچانے کیلئے نارنجی کا رس استعمال کریں۔اس کے علاوہ وٹامن سی سے مالا مال پھل جن میں چکوترا(گریپ فروٹ)کینو، سنگترے اور کینو کا رس بھی اس بیماری میں یکساں مفید ہے خاص طور پر ان عمر رسیدہ افراد جن میں ہاتھ پائوں سن ہونے کے مسائل زیادہ ہوں کیونکہ یہ تمام پھل رگوں کو کھولنے اور خون کا بہائو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سردی کی شدت میں کمی کیلئے اگر آپ شاخ گوبھی، سبزچائےاور سرخ مرچیں استعمال کریں اس سے وابستہ امراض سے بچا جا سکتاہے۔لہسن بھی نارنجی اور دیگر رس دار پھلوں کی طرح دوران خون کو تیز کرنے اور بردی کی شدت میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔سردیوں میں ادرک کا استعمال اندرونی سوزش کو کم کرتا ہے اور کولیسٹرول کے علاوہ یہ جوڑوں کے درد میںبھی انتہائی مفید ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More