یورپی کمیشن نے فائزر کی کرونا کے علاج کی گولی کے استعمال کی اجازت دیدی

برسلز ( پاک ترک نیوز)یورپی کمیشن نے فائزر کی تیار کردہ اینٹی وائرل گولی کو کووڈ۔19کے علاج کے لیے استعمال کی منظوری دئیے جانے کے ایک دن بعد خطے کے ہیلتھ ریگولیٹر نے گولی کے استعمال کی توثیق کر دی ہے۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جو یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیےکم خرچ علاج کی وسیع دستیابی کو یقینی بنائے گا۔
یورپی یونین (ای یو)کی ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے حتمی منظوری کی اطلاع یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر سٹیلا کیریاکائڈس نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گولی اومیکرون کی قسم کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان کورونا وائرس کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More