برطانوی کمپنی کا اومی کرون وائرس کی دو اتیار کرنے کا دعوی

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ کوویڈ کی نئی قسم اومی کرون کی دوا تیار کرلی ہے۔برطانیہ کے ریگولیٹرز نے ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جو کو اومیکرون وائرس کو شکست دے سکتی ہے۔
برطانوی ریگولیٹرز نے ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جس کے تیار کنندگان کا کہنا ہے کہ یہ اومیکرون تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر کام کرتی ہے۔
سرووماب (Sotrovimab)نامی دوا جسے گلاسگو اسمتھ کلائن نے تیارکیا ہے خطرے میں پڑنے والے گروپوں میں ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کی شرح کو 79 فیصد تک کم کرتا ہے۔
میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کی ہلکی سے اعتدال پسند علامات والے لوگ جن کی حالت بگڑنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے کے لیے مونوکلونل اینٹی باڈیز کے استعمال کی منظوری دی ہے۔یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گلاسگو اسمتھ کلائن اور فیئر بایونک ٹیکنالوجی نے کہا کہ طبی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دوا نئے میوٹینٹ اومیکرون کے تغیرات کے خلاف مؤثر ہے۔
برطانوی حکومت نے ویکسین کی تقریباً 1لاکھ خوراکوں کی درخواست کی ہے، اس کمپنی کے سی ای او جارج سکینگوسنے کہا کہ ہم نے سرووماب نامی دوا تیار کی ہے اور ہم وائرس کے تغیرات کو مدنظر رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپائیک پروٹین جس میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے کو احتیاط سے نشانہ بنا کر ہم موجودہ وائرس اور اس کے مستقبل کے میوٹینٹ کا مقابلہ کرنے کی امید کرتے ہیں جس کی ہمیں توقع ہے کہ یہ ناگزیر ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More