اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1525 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1227اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے تاہم کورونا کے لیے مختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے خلاف بروقت درست اور بہترین طبی اقدامات کیے گئے، دوران وبا بحالی معیشت بحالی، روزگار، صنعت کے لیے مکمل پلاننگ کی گئی، حکومت نے لاک ڈاؤن کے باوجود ہرممکن طور پر روزگار کی دستیابی کو یقینی بنایا، کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے.