پاکستان اور بنگلا دیش کا ایک ساتھ چلنے پر اتفاق

 

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلادیش کی وزیراعظم حسینہ واجد سے پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کا خیر سگالی اور دوستی کا پیغام پہنچایا ۔
وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعظم حسینہ واجد کو ان کے مرحوم والد شیخ مجیب الرحمان کے 1974 میں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کی یادگاری ویڈیو اور تصاویر پیش کیں اور پاکستانی خطاط کی تیارکی گئی کافی ٹیبل کتاب”اللہ العالم بل” کا بنگلہ ورژ ن دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More