براؤزنگ زمرہ

پاکستان ٹاپ-2

گورنرپنجاب سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنرپنجاب محمد بلییغ الرحمن سے پاکستان میں ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف (Obek Arif Usmanov) نے ملاقات کی ۔ پنجاب میں ازبکستان کے اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق ووہرہ اور ٹریڈ قونصلر باکروم یوسوپوف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں تعلیم اور تچارت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان طلباء کے وفود کے تبادلے ہونے…

وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی پنجاب ریونیو اتھارٹی آمد ہوئی۔ چیئرمین پی آر اے جاوید بدر سے ملاقات اور ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ 2012 میں بطور وزیر خزانہ پی آر اے قیام کی سمری منظور کروائی ۔آج پی آر اے صوبائی سطح پر ٹیکس اکٹھا کرنے والا سب سے کامیاب ادارہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آر اے ٹیکس اکٹھا کرنے والا واحد صوبائی ادارہ ہے جس کی میکانزم میں کوئی کرپشن نہیں۔صوبے کے ذاتی وسائل کا 66فیصد پی آر اے کی…

حمزہ شہباز، خواجہ آصف سمیت 41 ارکان اسمبلی کی کامیابی چیلنج

لاہور( پاک ترک نیوز)ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز، خواجہ آصف سمیت 41ارکان اسمبلی کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا۔ جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کرے گا۔این اے 117لاہور سے عبدالعلیم خان کی کامیابی پی ٹی آئی کے علی اعجاز نے چیلنج کی۔ این اے 118 سے حمزہ شہباز کی کامیابی پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ نے چیلنج کی جبکہ پی پی 152سے ملک محمد وحید کی کامیابی پی ٹی آئی کے نعمان مجید نے چیلنج کی۔ این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی پی ٹی آئی کی ریحانہ امتیاز…

کپاس کی فصل خریف فصلوں کو پانی کی کمی کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) خریف کی فصلوں کو 35 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ خریف فصل کے سیزن کے دوران پاکستان کو 30-35 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے کپاس جیسی اہم نقدی فصلوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے اور پانی کی تقسیم پر بین الصوبائی تنازعہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ (واپڈا) اور محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے برف کے ذخائر کے تخمینے کےمطابق بتایاگیا ہے کہ سیزن کیلئے پانی کی دستیابی کی ایک واضح تصویر 2 اپریل کو سامنے آنے کی امید ہے…

مزید ٹرینوں میں پریمیم ڈائننگ کاریں شامل کریں گے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے امیر علی بلوچ کا کہناہےکہ اپنے ابتدائی تجربے کی کامیابی کے بعد پاکستان ریلویز (PR) اپنے سفرکو مزید بہتربنانے کے لیے مزید ٹرینوں میں پریمیم لاؤنج ڈائننگ کاریں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹرمیں مسافروں سے بات کرتے ہوئے امیر علی بلوچ نے کہا کہ مسافروں نے اس سروس کو "بڑے پیمانے پر سراہا" جسے اب مستقبل قریب میں تیزگام ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس سے شروع ہونے والی دیگر ٹرینوں تک بڑھایا جائے گا۔ جنوری میں پاکستان ریلوے نے کراچی-ملتان…

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر کینیڈا میں گرفتار

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا کی پروازپرتعینات خاتون فضائی میزبان کوٹورنٹو ائیرپورٹ پرغیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پرحراست میں لیا گیا۔ پرواز پی کے789 پر تعینات حنا ثانی نامی ایئرہوسٹس سے مبینہ طور پرغیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ خیال رہے کہ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ غیر دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی، زیر حراست ائرہوسٹس سوشل میڈیا پرماڈلنگ بھی کرتی ہے، پرواز 789…

گورننس کے نظام میں اصلاحات اور معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور ملک کا معاشی استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ملکی مفادات کی ترویج کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دفتر خارجہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، آج کی…

ججز کا خط پاکستان کے انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہناہے کہ عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں،ججز کا خط پاکستان کے انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2سال سے عدلیہ میں مداخلت کا کہتے چلے آرہے تھے، جج صاحبان کو بھی اللہ نے ہمت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ اور جوڈیشری میں مداخلت ہوئی ہے، ہم مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہر ایک جج کو پریشر میں لایا گیا ہے، جج صاحبان نے اپنے خط میں مداخلت کا لکھا ہے۔ بیرسٹر گوہر…

اب کی بار دستاویز رکھنے والے افغانوں کی واپسی کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سےغیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے گزشتہ نومبر میں پہلے مرحلے کے بعد اب حکومت پاکستان دوسرا مرحلہ شروع کر رہی ہے۔جس میں پاکستان میں قانونی طور پر مقیم 880,000 دستاویزی افغانوں کو رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے لئے سہولت دی جائے گی۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری اعداد وشمار سامنے نہیں آئے ہیں کہ کتنے افغانوں نے اپنی مرضی سے یااسکے بغیر افغانستان واپسی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ تاہم معلومات سے باخبر حکام نے یہ تعداد…

پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی ماہی گیروں کے خلاف آپریشن میں ملاح لاپتہ

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کا ایک ملاح سمندر میں اس وقت لاپتہ ہوگیا جب 8 ماہی گیروں کو لے جانے والی ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی اور الٹ گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایک PMSA جہاز پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون (EEZ) میں گشت کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کی سرگرمیوں میں مصروف آٹھ بھارتی ماہی گیری کے جہازوں سے آمنا سامنا ہوا۔ ماہی گیری کی کشتی نے گرفتاری سے خوف…

سعودی عرب جلد ہی پاکستان میں "اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکل یونیورسٹی” بنائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سعودی عرب اپنی مستقبل کی ہنر مند افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں ایک "اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکل یونیورسٹی" قائم کرے گا۔ وزارت برائے انسانی وسائل کی ترقی نے حال ہی میں سعودی عرب کے نیوم اور دیگر آنے والے منصوبوں کے لیے پاکستانی ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوں کے لیے ایک خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پیش کیہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں جدید ترین اسکل یونیورسٹی کے قیام کی تجویز دونوں ممالک کو معاشی تبدیلی کے لیے مزید ہم آہنگکرنے کی جانب اہم پیش…

ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکا، جاں بحق کان کنوں کی تعداد 8ہوگئی

کوئٹہ(پاکترک نیوز) ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 8ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے زردآلو کی کوئلہ کان سے مزید 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق کان کنوں کی تعداد 8ہوگئی۔ کوئلہ کان میں پھنسے مزید 4مزدوروں کو ریکسیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے جانے والے 8 کانکنوں کو پہلے ہی بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ رات گئے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث…

بھارتی سکھ یاتریوں کا لاہور میں قیام بڑھا کر دو روز کر رہے ہیں،صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (پاک ترک نیوز) پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی/ صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے دس ممبران کے ہمراہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے کمیٹی روم میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے میر علی چیک پوسٹ پر حملے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ اسطرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئےماہ اپریل میں ” بیساکھی میلہ اور گردواروں کے امور…

پاکستان سے آٹھ ماہ میں خام خوراک کی 5 ارب ڈالر کی برآمدات

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سےخام خوراک کی مصنوعات کی برآمد فروری میں 35.38 فیصد اضافے کے ساتھ 702.46 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 518.87 ملین ڈالر زیادہ تھی۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی تاریخ میں خوراک کی سب سے زیادہ افراط زر کے باوجود رواں مالی سال کے دوران مسلسل ساتویں مہینے خام خوراک کی برآمدات میں اضافہ ہواہے۔ان برآمدات نے فروری میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر کو 20.2 فیصد تک پہنچا دیا جس سے قیمتوں میں اضافہ…

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔…

کینیڈا میں ایک اور پاکستانی فلائٹ اٹینڈنٹ لاپتہ،تعداد 10ہوگئی

ٹورنٹو (پاک ترک نیوز) کینیڈا میں دسویں پاکستانی فلائٹ اٹینڈٹ لاپتہ ہوگئی۔ مریم رضا ٹورنٹو میں لاپتہ ہونے والے دسویں فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں۔ 27 فروری کو ٹورنٹو میں لینڈنگ کے بعد پاکستان ایئر لائنز انٹرنیشنل (پی آئی اے) کی فلائٹ اٹینڈنٹ مریم رضا نے اگلے روز اپنی مرون رنگت والی یونیفارم ہوٹل میں چھوڑی اور لاپتہ ہو گئیں ۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 47 سالہ جبران بلوچ ایک ہفتہ قبل کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز PK-783 میں کیبن کریو کا حصہ بننے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ گزشتہ موسم خزاں میں،…

پی آئی اے کا پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز نہ کرنے کا مشورہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پی آئی اے نے پائلٹس اور کیبن کریو کو روزہ کی حالت میں پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف ان کی بلکہ طیارے میں اور زمین پر موجود دیگر افراد کی جان بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ تمام کیبن کریو ممبران کو ایک خط جس میں "ان فلائٹ فاسٹنگ" کے حوالے سے ہدایات ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیفٹی مینجمنٹ اور ایئر کریو میڈیکل سنٹر کے مشورے کے مطابق، یہ سمجھا جاتا ہے کہ روزہ کی حالت میں پرواز کرنا ایک امکان ہے، لیکن ایسی صورت میں خطرے کا عنصر قابل غور ہے اور حفاظت…

ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں، محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے۔ اسے بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم…

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 9 مزید خواتین کی مخصوص نشستیں جیت لیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی 9 مزید خواتین کی مخصوص نشستیں جیت لیں۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی 9 خواتین کی اضافی فہرست جاری کر دی گئی۔جن پارٹی خواتین کو یہ نشستیں الاٹ کی گئی ہیں ان میں لاہور سے سائرہ تارڑ، بشریٰ انجم بٹ، شمالیہ رانا، مریم اکرام اور سیدہ آمنہ بتول شامل ہیں۔ راولپنڈی سے ہما اختر چغتائی۔ بہاولپور سے ماہ جبین عباسی؛ سیالکوٹ سے گلناز شہزادی؛ اور گوجرانوالہ سے شازیہ فرید شامل ہیں۔ چونکہ سنی اتحاد…

پاکستانی ڈرونز کی نمائش میں 11ممالک کے فوجی مندوبین کی شرکت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) پاکستان کی جانب سے ڈرونز نمائش میں 11ممالک کے فوجی مندوبین نے شرکت کی ۔ جی آئی ڈی ایس پاکستان کی جانب سے مختلف سرکاری دفاعی کنٹریکٹرز کی نمائندگی کرنے والے سیلز اور مارکیٹنگ گروپ نے اپنی شاہپر-II بلاک-II بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (UAV) کا مظاہرہ کیا جس میں 11 ممالک کے فوجی مندوبین کو کیا، جن میں آذربائیجان، نائجیریا، عراق، سعودی عرب، اور کینیا، دیگر شامل تھے ۔ یہ نمائش شاہپر-II UAV کو فروغ دینے کے لیے GIDS کا اب تک کا سب سے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More