پاکستان کو چین سے دوطرفہ تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 7 سال پہلے سے بھی کم سطح پر آگئی ہے ۔ پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ12ارب84 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہوگیا ہے ۔ آٹھ سال پہلے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 4 ارب ڈالرز تھا ۔
دستاویزات میں دیئے اعدادوشمار کے مطابق پاک چین دو طرفہ تجارت 2020-21 میں17 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہی ۔ گذشتہ سال چین سے درآمدات کا حجم 15 ارب17 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز رہا ۔
مالی سال 2020-21 میں چین کیلئے برآمدات2ارب33 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ۔ پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 2012-13 میں2ارب61 کروڑ ڈالرز تھیں ۔
پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 2012-13 میں9 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا ۔ چین سے درآمدات 2012-13 میں 6ارب 63 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں ۔ چین سے درآمدات گذشتہ مالی سال 15ارب17 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز رہیں ۔
موجودہ حکومت کے پہلے سال چین کیلئے برآمدات ایک ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔ موجودہ حکومت کے پہلے سال چین سے درآمدات 12 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More