کورونا کا خطرہ موجود ، دنیا کسی نئی وباکی متحمل نہیں، سربراہ عالمی ادارہ صحت

میونخ(پاک ترک نیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس گیبریوسس نے کہاہے کہ دنیا کسی نئی وبائی بیماری کے لیے تیار نہیں ہے جو کورونا وائرس کےبعد پھیل سکتی ہے اور اپنے خیال کا اعادہ بھی کیا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ بحران ختم ہو گیا ہے۔
ٹیڈروس نے یہ ریمارکس گذشتہ روزبرلن میں جاری تین روزہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں دئیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کہتا آ رہا ہے کہ دنیا کافی عرصے کسی بڑی وبائی مرض کے لئے تیار نہیں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس وبائی بیماری کی وجہ سے یہ حیرت زدہ رہ گئی ہے۔ میں نہیں دیکھ رہا ہوں کہ دنیا کل کے لئے تیار ہے۔ اور میں فکر مند ہوں کیونکہ ہم جس سرمایہ کاری کی توقع کرتے ہیں وہ نہیں ہو رہی ہے۔ٹیڈروس نے وبائی بیماری کب ختم ہوگی کے سوال کاجواب دیتے ہو ئے کہا کہ کچھ ممالک میں اومیکرون کی کم شدت کے ساتھ مل کر ویکسین کی اعلیٰ کوریج ایک خطرناک بیانیہ کو جنم دے رہی ہے کہ وبائی مرض ختم ہو گیا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More