کیا کورونا ویکسی نیشن کا عالمی ہدف حاصل ہو گا

میونخ(پاک ترک نیوز) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دنیا 2022 میں 70 فیصد ویکسی نیشن کے ہدف تک پہنچ سکتی ہے۔
میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ۔بہت دیر ہوچکی ہے، بہت دیر ہوچکی ہے۔ ہم ایک انتہائی غیر مساوی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں بہت سی بیماریاں ہیں۔اورمیرے خیال میں اس طرح کی بیماری لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ عالمی صحت ہر ایک گزرتے دن کے ساتھ کتنی غیر مساوی ہوتی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More