ہانگ کانگ کی کرونا کے خلاف سخت ترین پابندیاں بھی اومیکرون کو نہ روک سکیں

ہانگ کانگ(پاک ترک نیوز) ہانگ کانگ کے صحت کے عہدیداروں نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون نے دنیا کی کچھ مشکل ترین کووڈ 19 پابندیوں کو عبور کر لیا ہےاور اب اومیکرون کے پہلے کیس شہر مین بھی رپورٹ ہو گئے ہیں۔
جمعہ کے روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ عالمی مالیاتی مرکز 2022 میں بھی اپنی سرحدوں کو بند رکھ سکتا ہے۔ اس نے بڑے پیمانے پر خود کو دنیا سے الگ تھلگ کر لیا ہے۔ تاہم چین کے ساتھ سرحد کو محدود تعداد میں کاروباری مسافروں کے لیے کھولا جاسکتا ہے۔
ہانگ کانگ کاآخری کروناکیس اس کی قرنطینہ سہولیات اور ہوٹلوں سے باہر اکتوبر میں دریافت ہوا تھا۔ اب اومیکرون کاپہلا کیس ہانگ کانگ واپس آنے والے لوگوں کے قرنطینہ کے دوران سامنے آیا ہے۔جب کیتھی پیسیفک ائرلائنز کے عملے کےایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More