پشاور (پاک ترک نیوز) شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔
سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق بشام میں چینی انجینئرزپر خودکش حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔
یاد رہے 26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔