بچوں کی دماغی نشوونما کیلئے سبزیاں اور پھل کھلائیں

لندن (پاک ترک نیوز) بچوں کو ناشتہ ہو یا دوپہر کا کھانا پھل اور سبزیاں کھلائی جائیں تو ان کی دماغی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور اکتساب کا عمل مضبوط ہوتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات بچوں کی ذہنی صلاحیت کو متاثرکرتے ہیں۔
یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جس میں برطانیہ کے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں سے ہزاروں بچوں کو شامل کیا گیا۔ تحقیق کے دوران جن بچوں نے ایک روز میں پھل اور سبزیوں کے چار سے پانچ حصے کھائے انہوں نے ذہنی تندرستی کے تمام ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
بچوں کی دماغی صلاحیت پوری زندگی کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہے جسے ابتدائی عمر میں بھی ہی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مقالے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ والدین اس پر توجہ دیں اور سکول اپنی ترجیحات میں پھل اور سبزیوں کو ضرور شامل کریں۔
جامعہ ایسٹ اینجلیا کی پروفیسر ایلسا ویلچ کے مطابق سوشل میڈیاا اور جدید سکولوں کا تعلیمی کلچر بچوں کے دماغ پر دباؤ ڈال کر انہیں کم دماغی کی عادات کی جانب دھکیل رہا ہے، اگرچہ پھلوں اور سبزیوں کی افادیت پہلے سے ہی معلوم ہے لیکن اب اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
مناسب غذا بچوں کی دماغی اور نفسیاتی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے جس کا ایک بڑا مطالعہ کیا گیا ہے۔ یہ سروے 2017ء میں شروع کیا گیا۔ اس کے بعد بچوں کو ان کی دماغی صحت، خوشی، اطمینان، اور پرسکون ذاتی تعلقات والے معیاری دماغی ٹیسٹ سے گزارا گیا۔
سروے میں بچوں نے سوال نامے بھر کر کھانے کی عادات سے آگاہ کیا۔ ان میں 28 فیصد بچوں نے پھل اور سبزیوں کی تجویز کردہ (دن میں پانچ مرتبہ پھل اور سبزیوں کا استعمال) مقدارکھانے کا اعتراف کیا۔ اوسطاً دس میں سےایک بچے نے کسی قسم کی پھل یا سبزی نہ کھانے کا اعتراف کیا۔
ماہرین نے تمام بچوں کو کئی ٹیسٹ سے گزارا تو معلوم ہوا کہ بچے خواہ پرائمری جماعت میں ہوں یا پھر ثانوی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں، ان سب میں دیگر کے مقابلے میں بہتر دماغی صلاحیت دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق ناشتے اور دوپہر کے وقت پھل اور سبزی کھانے سے بچوں کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More