پاکستان میں ترک کمپنیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن اور سیکرٹری فارینہ مظہر نے پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر سے ملاقا ت کی ۔
ملاقات میں پاک ترک سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستان میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے ترک سفیر کو گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی اور گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ میں ترک سرمایہ کاروں کو شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More