ایشیا کپ ، پاکستان اورسری لنکا فائنل میں رسائی کیلئے آج پنجہ آزمائی کریں گے

کولمبو(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان اور سری لنکا فائنل میں رسائیل کیلئے آج پنجہ آزمائی کریں گے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ایشیا کپ 2023کے سپرفور مرحلے میں کولمبو میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل کھیلنے کیلئے میدان سجے گا ۔بھارت پہلے ہی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے ۔
پاکستان ٹیم کو بارش کے ساتھ ساتھ انجریز کا بھی سامنا ہے ۔قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں متوقع ہیں ۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس ہیں، میچ جیتنے والی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی اور بھارت کے ساتھ ٹرافی کیلئے مقابلہ کرے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اگر بارش کی وجہ سے میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں سری لنکن ٹیم رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے بآسانی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More