ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان مکمل ، سری لنکا پہنچ گئے

تہران (پاک ترک نیوز ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا پہنچ گئے۔
ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے ، 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (پیر) 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More