اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی(پاکترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے اور آج 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انڈیکس نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
غیرملکیوں کی سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری سرگرمیوں سے کاروباری دورانیے میں ایکسچینج میں آج 728پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 72000پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 72087پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیش رفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ریئل اسٹیٹ میں ٹیکسز میں اضافہ کرتی ہے تو سرمایہ کاروں کا اسٹاک مارکیٹ میں رجحان بڑھے گا اور KSE-100 2025 میں 100k کو عبور کرلے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More