پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے ایک اہم پیشرفت میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی قانونی علیحدگی کی منظوری دے دی ہے جو کہ سب سے پیچیدہ تنظیم نو کے اقداممیں سے ایک ہے۔
وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی آئی اے کے نان کور اثاثوں اور واجبات کی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقلی کے لیے تنظیم نو کی اسکیم کی منظوری 3 مئی کو دی گئی۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، وزارت خزانہ اور نجکاری، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (CDC) اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی لمیٹڈ (NCCL) کو اس اسکیم کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ حکم نجکاری کمیشن، فنانس ڈویژن، وزارت ہوا بازی اور پی آئی اے کی قومی کیریئر کی تنظیم نو کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکیم کو 30 اپریل 2024 سے موثر بنایا گیا ہے۔ جبکہ ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس، سی ڈی سی اور این سی سی ایل کو ہدایت کی ہے کہ وہ قابل اطلاق قواعد و ضوابط کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کی ہموار لسٹنگ کو یقینی بنائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More