لاہور میں 40ویں کارپٹ نمائش اکتوبر میں ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں 40ویں کارپٹ نمائش اکتوبرکے دوسرے ہفتے میں میں ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے) کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ بین الاقوامی نمائش رواں سال اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہو گی۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کے پیش نظر، یہ ایک بڑا ایونٹ ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ ادارے اس کی کامیابی کے لیے بھرپور مالی اور تکنیکی تعاون فراہم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایسوسی ایشن کے دفتر میں ساتویں زونل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی ٹی آئی) کے چیئرمین اعجاز الرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبداللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، میجر (ر) اختر، سعید خان، فیصل سعید خان بھی موجود تھے۔
وائس چیئرمین عثمان اشرف نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ اور پاکستانی قالین کے خریداروں سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ برآمدات کے فروغ اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ہماری تجاویز کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More