ابو ظہبی ائیرپورٹس پر مسافروں کی تعداد میں 250 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

ابوظہبی(پاک ترک نیوز)
متحدہ عرب امارات کے پانچ ائیر پورٹس پر رواں سال جولائی سے ستمبر تک 3 مہینوں میں 47 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ تیسری سہ ماہی میں مجموعی طور پر مسافروں کی آمدو رفت میں ڈھائی سو فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ابو ظبی انٹرنیشنل، العین انٹر نیشنل، الباتین ائیر انٹر نیشنل، دلما آئی لینڈ، سربانی یاس آئی لینڈ ائیرپورٹس سے مسافروں نے دنیا بھر کا سفر کیا۔
جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں فضائی کمپنیوں کی 49046 ٹریفک موومنٹ ہوئیں۔ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں اے ٹی ایمز کی تعداد 36367 تھی۔ یہ پروازیں 23 مختلف فضائی کمپنیوں کے ذریعے 100 مختلف منزل کی طرف گئیں۔
ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ مسافروں نے بھارت کا سفر کیا جن کی تعداد 933640 رہی۔ دوسرے نمبر پر برطانیہ جانے والے 291576 مسافر تھے۔ 265793 مسافروں کے ساتھ پاکستان کا تیسرا نمبر رہا۔
امارات میں فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ سے فضائی کمپنیوں کے کاروبار میں بھی تیزی آئی۔ ائیر لائنز نے نئے فضائی روٹس کے ساتھ ساتھ نئی ائیر لائنز نے بھی ابو ظہبی میں کام شروع کیا۔ جبکہ مسافروں کو دی جانے والی سفری سہولتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

#abudhabi#airport#PakTurkNews